شہباز ٹاؤن، احاطہ مٹھوخان سرچ آپریشنز، کوائف چیکنگ

شہباز ٹاؤن، احاطہ مٹھوخان سرچ آپریشنز، کوائف چیکنگ

راولپنڈی(خبرنگار)پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے شہباز ٹاؤن، احاطہ مٹھو خان اور گردونواح میں سرچ آپریشنز کیے، گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دکانوں، ہوٹلز اور مختلف افراد کے کوائف نوٹ کیے گئے۔

نصیر آباد پولیس نے شہباز ٹاؤن،کینٹ پولیس نے احاطہ مٹھوخان اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز کیے جن میں مقامی پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشنز میں 40 گھروں، 12 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 6 دکانوں، 4 ہوٹلز اور 124 افراد کے کوائف نوٹ کیے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں