وزیر امور کشمیر سے جی بی، کشمیر کونسلز ممبرز کی ملاقاتیں

وزیر امور کشمیر سے جی بی، کشمیر کونسلز ممبرز کی ملاقاتیں

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام سے گلگت بلتستان کونسل کے اراکین نے ملاقات کی، ملاقات میں جی بی کونسل سے متعلق امور، ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں احمد علی، حشمت اللہ خان، سید شبعی الحسنین، عبدالرحمن اور ایوب شاہ شامل تھے ۔اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہا وزارت مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ وفاقی وزیر سے کشمیر کونسل کے ممبران نے بھی ملاقات کی۔ وفد میں خواجہ طارق سعید ، شجاع راٹھور، یونس میر، حنیف ملک شامل تھے ۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی سے زوم میٹنگ کی اور کہا ہم افغان مہاجرین کی  رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار وطن واپسی آسان بنائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں