ڈپلومیٹک انکلیو میں نجی میڈیکل سٹور سے جعلی ادویات برآمد

 ڈپلومیٹک انکلیو میں نجی میڈیکل  سٹور سے جعلی ادویات برآمد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایف آئی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں واقع نجی میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کر لیں،کارروائی میں ایف آئی اے حکام کے ہمراہ ڈریپ حکام بھی شامل تھے۔

جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کو ڈریپ حکام کی موجودگی میں قبضے میں لے لیا گیا۔ مذکورہ ادویات بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی جارہی تھیں۔ مذکورہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں