پسماندہ طبقات کی کاروباری عمل میں شمولیت ناگزیر، اینڈریو شوفر

 پسماندہ طبقات کی کاروباری عمل میں شمولیت ناگزیر، اینڈریو شوفر

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان میں امریکا کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے کہاہے کہ پاکستان یو ایس ایلومینائی نیٹ ورک (PUAN) کے ارکان 44 ہزار سے زیادہ طلبا ایکسچینج کے پروگرام کے ساتھ ملک بھر میں موسمیاتی طور پر موافق سمارٹ کاروبار چلا رہے ہیں۔۔۔

 کمیونٹی کی مدد سے چلنے والے کاروباری اداروں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، پسماندہ طبقات کی کاروباری عمل میں شمولیت نا گزیر ہے، انٹر پرینیور شپ کے پیچیدہ مسئلے کے حل میں معاونت کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے \" پاکستان میں سوشل انٹرپرینیور شپ کی ترویج\" کے عنوان سے ہونے والی دوروزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو گزشتہ شام اسلام آبا دمیں اختتام پذیر ہوئی ۔ اکاؤنٹیبلٹی لیب نے کانفرنس کا اہتمام پاکستان میں امریکی مشن کے تعاون سے کیا تھا ۔ سابق سینیٹر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین، مشاہد حسین سید نے کہا کہ \"سوشل انٹرپرینیور شپ صرف ایک لفظ نہیں یہ آنے والے کل کی تبدیلی کے لیے ایک محرک ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں