صفا ئی مہم، مری مال روڈ پر آر ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام آگاہی کیمپ

 صفا ئی مہم، مری مال روڈ پر آر ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام آگاہی کیمپ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)مری میں گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم کے ارکان نے ستھرا پنجاب صفائی آگاہی مہم کے حوالے سے مال روڈ پرکیمپ لگایا اور۔۔۔

 آگاہی مہم چلائی ،کیمپ میں موجود راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم، آپریشنل سٹاف نے کیمپ کا دورہ کرنیوالے افراد کوپمفلٹس،ویسٹ بیگز فراہم کئے ،اس موقع پر کمیونیکیشن ٹیم نے کہا کہ صفائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،مری جیسے خوبصورت شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سب کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں