ٹینس کمپلیکس آ پریشن تاج حیدر کا عدالت جانیکا اعلان

  ٹینس کمپلیکس آ پریشن  تاج حیدر کا عدالت جانیکا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل و سینیٹر تاج حیدر نے سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروا ئی کرنے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا۔۔۔

 سی ڈی اے نے آپریشن کرکے جرم کیا ،،کھیلوں کے لئے مختص 30 سال کی محنت کو 30 منٹ میں برباد کردیا گیا، اس جرم کے خلاف سینٹ میں بھی آواز اٹھائی ہے ، اس ٹینس کمپلیکس کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ سی ڈی اے آپریشن پر سخت تشویش ہے۔ ، وزارت داخلہ کیساتھ معاہدے کے باوجود ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کرنا حیران کن ہے ، عدالت جائیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں