شمالی وزیرستان میں فوج کی ’’تعلیم سب کیلئے ‘‘مہم جا ری

 شمالی وزیرستان میں فوج کی ’’تعلیم سب کیلئے ‘‘مہم جا ری

اسلام آباد(دنیا نیوز)پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل سپن وام اور شیواہ میں ,علم ٹولو دہ پارہ, تعلیم سب کے لئے مہم جاری ہے۔۔۔

 جنوری 2024 میں اس مہم کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد سکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے ۔پہلے مرحلے میں تعلیمی سروے کا انعقاد کرایا گیا جس کے نتیجے میں2027 بچوں کی نشاندہی کی گئی۔دوسرے مرحلے میں پاک فوج نے سول انتظامیہ اور مقامی مشران کے تعاون سے جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا۔ اس حوالے سے پشتو زبان میں دستاویزی فلم بھی بنائی گئی، تیسرے مرحلے میں آؤٹ آف سکو ل چلڈ رن کے داخلے کا آغاز کیا گیا جس کے نتیجے میں اب تک 332 آؤٹ آف سکول چلڈرن کا کامیابی سے داخلہ کروایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں