بہارہ کہو:منشیات فروشی کا دھندا عروج پر ، نوجوان تباہ ہونے لگے

بہارہ کہو:منشیات فروشی کا دھندا عروج پر ، نوجوان تباہ ہونے لگے

بہارہ کہو(نمائندہ دنیا)بہارہ کہو میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر پہنچ گیا، بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی، نوجوان نسل تیزی سے تباہ ہونے لگی۔

علاقہ میں چرس،ہیروئن ،آئس کی سرعام فروخت جا ری ہے ، آ ئس کے استعمال سے کئی نوجوانوں کی اموات بھی ہو چکیں ۔ ڈھوک موہری، ڈھوک جیلا نی ،سترہ میل، نین سکھ ،نئی آبادی، اٹھا ل منشیات فروشوںکے خاص گڑھ ہیں جہاں صبح سے رات گئے تک دھندا جا ری رہتا ہے ، منشیات کا استعمال نوجوانوں خاص کر طلبا میں بھی بڑھنے لگا جس سے عوام علاقہ میں سخت تشویش پا ئی جا تی ہے اور انہوںنے آ ئی جی اسلام آباد سے فوری نوٹس لینے اور علاقہ کی پولیس کو خواب خرگوش سے جگانے کی اپیل کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں