بہتر حکمت عملی کے باعث جرائم کم ہو ئے ، زونل ایس پیز

 بہتر حکمت عملی کے باعث جرائم کم ہو ئے ، زونل ایس پیز

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایس پی انڈسٹر یل ایر یا زون، ایس پی صدر زون، ایس پی رورل زون، ایس پی سٹی زون اور ایس پی سواں زون نے اپنے علا قوں میں کھلی کچہر یوں کا انعقاد کیا۔۔۔

 شرکا نے اپنے مسائل بیان کیے اور بہتری کے لئے تجاویزپیش کیں،حل طلب مسائل پر زونل ایس پیزنے موقع پر متعلقہ افسران کواحکامات جاری کئے ، تمام زونل ایس پیز نے کھلی کچہری کے شرکا سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ جن مسائل کا آپ نے ذکر کیا ہے ان کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،اسلام آباد پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہتر حکمت عملی کی وجہ سے علاقہ میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کھلی کچہر یوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان روابط کو بڑھانا اور فاصلے کم کرنا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں