عام ورکر کو آئینی عہدہ دینا اقلیتوں کیلئے اعزاز، ڈ پٹی سپیکر سندھ اسمبلی

 عام ورکر کو آئینی عہدہ دینا اقلیتوں کیلئے اعزاز، ڈ پٹی سپیکر سندھ اسمبلی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سندھ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر انتھونی نوید نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا اور صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی سمیت ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی اراکین کو مبارکباد پیش کی۔

 اس موقع پر انتھونی نوید کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کوانکے جائز حقوق دیکر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لایا جا سکتا ہے ،سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار کسی عام ورکر اور اقلیتی رکن کوآئینی عہدہ دیا گیا ،یہ اقلیتوں کیلئے بھی بڑے اعزاز کی بات ہے، پاکستان میں سروسز رولز کا مسئلہ ہے، پورے ملک میں لیبر کا یکساں ٹائٹل ہے تو یہ اقلیتوں کیلئے کیوں نہیں ہے۔ انہوں نے این پی سی کی قیادت کو سندھ اسمبلی کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ انتھونی نوید کا مزید کہنا تھا کہ آئین تمام شہریوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے، یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم معاشرے کے کمزور طبقات کو انکے جائز حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں