ای اینڈ ڈی ایم میں عملے کا فقدان، سفارشوں سے تبادلہ کرانیوالے واپس طلب

ای اینڈ ڈی ایم میں عملے کا فقدان، سفارشوں سے تبادلہ کرانیوالے واپس طلب

اسلام آباد (ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر)ایم سی آ ئی کے ذیلی شعبے ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ ڈائر یکٹوریٹ میں عملے کا شدید فقدان، افسران سفارشیں کروا کر دیگر شعبوں میں جا بیٹھے۔۔۔

 موسم گرماکے آغاز کے ساتھ ہی شہر میں آتشزدگی کے واقعات بڑھ جاتے ہیں جبکہ حال ہی میں اسلام آباد کے پٹرول پمپ پر آتشزدگی کا واقعہ بھی رونما ہو چکا ہے، ان حالات میں متعلقہ شعبے نے اپنے افسران و ملازمین کو واپس طلب کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائر یکٹر ای اینڈ ڈی ایم کی جانب سے شعبہ ایچ آر و ایڈمن کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ای اینڈ ڈی ایم شعبہ اس وقت عملے و افسران کی کمی کا شکار ہے جس کے باعث شعبہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہے۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقبال تنولی اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایمر جنسی آڈٹ اینڈ پریونشن اس وقت ڈپٹی ڈائر یکٹر سپورٹس و کلچر تعینات ہیں جبکہ رضوان سرور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر فائر آپریشنز ای اینڈ ڈی کو اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایڈمن لگا یا گیا ہے، دونوں کو انکے پیر نٹ شعبہ ای اینڈ ڈی ایم میں فی الفور واپس بھیجنے کا حکم دیا جائے تاکہ آتشزدگی کے واقعات کے تدارک کے لئے بہتر طریقے سے کام کیا جاسکے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں