فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

  فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال کی پہلی  سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

اسلام آ باد ( دنیا رپورٹ ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے 29اپریل 2024کو منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31مارچ 2024 کو اختتام پذیر ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے ۔

سرمایہ کاری پر ریکارڈ منافع اور 10.3 ارب روپے کی مجموعی آمدنی ہو ئی ۔ FFC کا خالص منافع 10.5 ارب روپے رہا جس کی فی حصص آمدنی 8.27 روپے رہی جو گز شتہ سال کی اسی مدت میں 6.08 روپے فی حصص تھی۔ ڈالر کے لحاظ سے منافع 38 ملین امریکی ڈالر کے ساتھ 2021 کی سطح پر مستحکم رہا۔ ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2024 کی پہلی سہ ماہی کیلئے 5.5 روپے فی شیئر کے پہلے عبوری منافع کا بھی اعلان کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں