ہمیں رنگ، مذہب کے بجا ئے پاکستانی بن کر سوچنا ہو گا، ڈاکٹر مختار

 ہمیں رنگ، مذہب کے بجا ئے پاکستانی بن کر سوچنا ہو گا، ڈاکٹر مختار

اسلام آ باد ( دنیا نیوز ) قومی ہم آہنگی کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کاانعقاد کیا گیا ،چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہم تفرقوں میں پڑے اور بنیادی پہچان کھو بیٹھے۔۔۔

 ہمیں رنگ، مسلک مذہب سے نکل کر پاکستانی بن کر سوچنا ہو گا، غزہ میں ظلم ہو رہا ہے ، سب کو سوچنا چاہیے کہ ہم نے غزہ کے لیے کیا کیا، پارلیمنٹیرینز کو جگانے کے لیے اس طرح کی کانفرنسز ہونی چاہئیں ۔جمعیت علمائے اسلام کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رنجیت سنگھ نے کہا میرا تعلق علما کرام کے ساتھ زیادہ رہتا ہے ، اقلیتوں کے فنڈز ہم نے مدرسوں میں بھی استعمال کیے ہیں، پاکستان خصوصاً چترال کے لوگ بھائی چارہ والے لوگ ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے کیلاش کے خلاف غلط باتیں پھیلائی گئیں ، ہماری یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کے لیے خصوصی کوٹہ ہونا چاہیے ، پاک فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے کرتارپور کوریڈور کھولا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں