’’نشہ اب نہیں‘‘مہم کے تحت 98منشیات فروش گرفتارکئے گئے

’’نشہ اب نہیں‘‘مہم کے تحت 98منشیات فروش گرفتارکئے گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کی نشہ اب نہیں مہم کے تحت گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد پولیس ٹیموں نے 98منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 16کلو سے زائدچرس ۔۔۔

 27کلو سے زائدہیروئن،3کلو سے زائدآئس اور 380بوتلیں شراب برآمد کی ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ نشہ اب نہیں ایک تحریک ہے ،اب کسی کو نشہ نہیں کرنے دیا جائے گا اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں