ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی تعاون نا گزیر ، شزہ فاطمہ

 ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی تعاون نا گزیر ، شزہ فاطمہ

اسلام آباد ( نامہ نگار)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے حصول کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام کنٹری ڈیجیٹل ایکو سسٹم ڈائیگناسٹک رپورٹ: ویلیڈیشن ورکشاپ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کے ذریعے سہولت فراہم کرے ۔ ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے شزہ فاطمہ خواجہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں اور رپورٹ کے مصنفین اور ورکشاپ کے شرکاکا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں