فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، بلیوورلڈ سٹی میں الاقصیٰ میوزیم کا سنگِ بنیاد

 فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، بلیوورلڈ سٹی میں الاقصیٰ میوزیم کا سنگِ بنیاد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی یعنی بلیو ورلڈ سٹی نے اہلِ غزہ و فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بیت المقدس کی اسلامی و تاریخی اہمیت کو اْجاگر کرنے کے لیے الاقصیٰ میوزیم کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

 اس حوالے سے بلیو ورلڈ سٹی سائٹ پر تقریب منعقدکی گئی ۔ بلیوورلڈ سٹی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام غزہ کے محصور اور مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،تقریب کے شرکا نے بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے اہل فلسطین کیلئے آواز بلند کرنے اور بیت المقدس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کو نہ صرف سراہا بلکہ بلیو ورلڈ سٹی میں الاقصیٰ میوزیم کے سنگ بنیاد کو عالمی سطح کی اہم ترین کاوش قرار دیا۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں