گن پوائنٹ پر لوٹ مار جاری، 4 گاڑیاں، 13 موٹر سائیکل، نقدی، لاکھوں کا سامان چوری

گن پوائنٹ پر لوٹ مار جاری، 4 گاڑیاں، 13 موٹر سائیکل، نقدی، لاکھوں کا سامان چوری

راولپنڈی(خبرنگار)گن پوائنٹ پر لوٹ مار جاری، چوری کی وارداتوں میں شہری 4 گاڑیوں، 13 موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔

تھانہ وارث خان کی حدود سے فردوس جاوید، کینٹ کی حدود سے تیمور علی، سول لائن کی حدود سے ابرار حسین، دھمیال کی حدود سے انور بادشاہ کی گاڑی چوری ہوگئی۔ حساس ادارے کی آفیسر صبیحہ آفریدی سے دو موٹرسائیکل سواروں نے بچی کو گولی مارنے کی دھمکی دے کر 5 تولے زیورات چھین لیے۔ مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اضرار خان سے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون، انس سے موبائل فون اور 79246 روپے، علی حسین سے موبائل فون اور 35 ہزار روپے چھین لیے۔ شاہ زیب کے کمرے سے 3 لیپ ٹاپ، رمیض کے گھر سے 3 لاکھ روپے، یورو مالیتی 29800 روپے، 1150000 روپے کا سونا، کانسٹیبل عامر راجہ کا موٹرسائیکل، فاروق کے گھر سے 2لاکھ روپے، 15لاکھ روپے کا سونا، سعودیہ پلٹ خاتون نسیم اختر کی بیٹی کی 4 ساڑھیاں، 28 سلے زنانہ سوٹ، 30 شرٹس، 5 جوتے، 8 میکسیاں، 24 کڑھائی والے لباس، عام 15 سوٹ چوری ہوگئے، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں