جڑواں شہروں میں گیس بندش، خواتین بچوں کا احتجاج

جڑواں شہروں میں گیس بندش، خواتین بچوں کا احتجاج

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)جڑواں شہروں میں گیس کی طویل اور غیر علانیہ بندش، اسلام آباد ایکسپریس وے کے اطراف میں گنجان آبادیوں اور اندرون شہر بھی یومیہ 20 سے 22 گھنٹے سوئی گیس کی سپلائی بند ہونے سے گیس صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ ۭ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جڑواں شہروں میں گیس کی طویل اور غیر علانیہ بندش، اسلام آباد ایکسپریس وے کے اطراف میں گنجان آبادیوں اور اندرون شہر بھی یومیہ 20سے 22گھنٹے سوئی گیس کی سپلائی بند ہونے سے گیس صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ گیس بحران سے متاثرہ صارفین سڑکوں پر نکل آئے ، متاثرہ علاقوں سے خواتین نے بچوں کے ہمراہ مری روڈ کے قریب شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ کھنہ ایسٹ، کھنہ ڈاک، مدینہ ٹاؤن، قطبال ٹاؤن، مدنی ٹاؤن، راجہ نصیب ٹاؤن اور نور ٹاؤن، فیض آباد، شکریال، ڈھوک کالا خان، صادق آباد، نیوکٹاریاں، خیابان سرسید، ٹیپو روڈ، سرسید چوک، ڈھوک الٰہی بخش، ڈھوک کھبہ، اڈیالہ روڈ، چاکرہ سمیت دیگر صارفین کے مطابق بعض علاقوں میں رات 8سے صبح 8بجے تک اور بعض علاقوں میں 20سے 22گھنٹے تک گیس بند رکھی جاتی ہے۔ متاثرین نے کہا گیس قلت پر قابو پانے کیلئے غیر قانونی کنکشنز منقطع کئے جائیں، شہریوں نے کہا گیس بحال نہ کی گئی تو احتجاجاً ایکسپریس وے بند کر دیں گے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں