پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق کی مضبوط آواز:شیری رحمان

پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق کی مضبوط آواز:شیری رحمان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان، مرکزی ترجمان شازیہ مری، ایم این ایز ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے یوم مزدور پر اپنے پیغام میں کہا۔۔۔

 ملک اور معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کی مضبوط آواز رہی ہے، پیپلز پارٹی نے محنت کش طبقے کی بہتری کیلئے قانون سازی، پالیسیز کا اجراء اور عملی اقدامات کیے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے فروری 1972 میں پاکستان کی پہلی جامع لیبر پالیسی متعارف کرائی۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی علامت ہے ،سندھ حکومت بینظیر مزدور کارڈ سکیم اور مزدوروں کیلئے فلیٹس کی تعمیر سمیت کسان کارڈ منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں