ہم نے ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا:پرویز اشرف

ہم نے ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا:پرویز اشرف

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر، سٹاف رپورٹر، اپنے رپورٹر سے)مزدوروں کے عالمی دن پر آر آئی یو جے، نیشنل پریس کلب اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کا اجتماع۔۔۔

 ملک میں کم سے کم اجرت پر عملدرآمد، پنشن اصلاحات، لیبر قوانین اطلاق، صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، جبری برطرفیوں کے خاتمے، آزادی اظہار رائے پر پابندیوں، پیکا کے خاتمے، پیمرا ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد، کونسل آف کمپلینٹ اور کسانوں سے گندم کی خریداری کے مطالبات پیش کیے گئے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی جب اقتدار میں آئی مزدور کا ساتھ دیا۔ ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ملازمین کو ہم نے مستقل کیا۔ ن لیگ کے رہنماء ناصر بٹ نے کہا ہماری کوشش ہو گی مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری دینے پر عملدرآمد کریں۔ پی پی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، چودھری یاسین، صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں