اسلام آباد پولیس: شہدا کی 63 فیملیز کو پلاٹ دینے کا فیصلہ، فہرستیں انتظامات مکمل

اسلام آباد پولیس: شہدا کی 63 فیملیز کو پلاٹ دینے کا فیصلہ، فہرستیں انتظامات مکمل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر، دنیا نیوز)یکم مئی یوم مزدور پر اسلام آباد پولیس کے شہدا کے اہلخانہ کو بڑا تحفہ دیا گیا، شہدا کے اہلخانہ کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ابتدائی مرحلے میں 63 شہدا کی فیملیز کو پلاٹ دینے کیلئے فہرستیں مرتب اور انتظامات کرلیے گئے۔

 اسلام آباد پولیس کے شہداء کی یاد میں پروقار تقریب پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی، آئی جی سید علی ناصر رضوی سمیت سینئر پولیس افسروں نے شرکت کی۔ آئی جی اسلام آباد نے شہداء کی فیملیز کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم شہیدوں کے محکمے کا حصہ ہیں جنہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ گولی کس کی ہے اور اس گولی کو وفا کی مہر سمجھتے ہوئے اپنے سینے پر سجا لیا۔ شہید ہیں تو ہم ہیں، شہداء نے جان کی قربانی دے کر جو راہ ہمیں دکھائی اس کیلئے 22 گھنٹے تو کیا 24 گھنٹے ڈیوٹی بھی کم ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا شہداء کے بچے 100 فیصد مفت بنیادی اور اعلیٰ تعلیم، 100 فیصد مفت علاج کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوںنے شہداء کے اہلخانہ کیلئے 63پلاٹوں کے انتظام کیلئے بہترین اقدمات کئے، مزید پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائے۔ علی ناصر رضوی نے مزید کہا تمام مجرموں کو زمین کے اندھیروں میں دفن کردیں گے ،ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں