حکومت مزدور وں کوتحفظ دے ،نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ

 حکومت مزدور وں کوتحفظ دے ،نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان کا مزدور ہر حال میں عزتِ نفس کے ساتھ رزقِ حلال کما کر زندہ رہنا جانتا ہے مگر گزشتہ دنوں بلوچستان میں مزدوروں کو ہی دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، مزدور بے چارہ تو کسی سے تعصب نہیں رکھتا۔

ان خیالات کا اظہار نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کے چیئرمین میاں محمد جاوید نے این پی سی کے زیرِ اہتمام یومِ مزدور کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومتِ وقت کا کام ہے کہ وہ مزدور سمیت عوام کو پر امن ماحول اور تحفظ فراہم کرے ۔ ڈاکٹر وحید احمد نے کہا پاکستان کی ترقی میں مزدور کا بھی اہم کردار ہے ۔ فرخندہ شمیم نے کہا کہ ملک میں جس شرح سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اس تناظر میں مزدور کی اجرت بہت کم ہے ۔ حمید قیصر نے کہا کہ مزدور اور کسان کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس قانون سازی اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں