بلوچستان کی ترقی کیلئے انقلا بی اقدامات نا گزیر ، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ

 بلوچستان کی ترقی کیلئے انقلا بی اقدامات نا گزیر ، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ

اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے انتظامی مشینری کو جدید وسائل سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایوان بالا کے دورہ پر آئے بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کے مڈکیریئر مینجمنٹ کے افسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اس وقت بلوچستان کو بے پناہ مسائلِ کا سامنا ہے ، بلوچستان کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ،افسران بلوچستان کی ترقی کے لئے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کریں۔ دریں اثنا ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سے ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں تعلیمی سہولیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثنا آزادی صحافت کے عالمی دن پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سیدال خان نے اپنے اپنے پیغام میں کہا ہم آزادی صحافت کے تحفظ اور اسے برقرار رکھنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں ،صحافیوں کی لگن اور حوصلے کو دل سے تسلیم کر تے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ \"پریس کی آزادی مضبوط اور ترقی پسند جمہوریت کا سنگ بنیاد اور پائیدار ترقی کا کلیدی محرک ہے ۔ سیدال خان نے بھی آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا آئیں ہم سب مل کر صحافیوں کے حقوق اور فلاح بہبود کے لیے جدوجہد کرنے کا عہد کریں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں