صحا فیوں پر پابند یاں قبول نہیں ، این پی سی میں سیمینار

 صحا فیوں پر پابند یاں قبول نہیں ، این پی سی میں سیمینار

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ، سوشل میڈیا کے مجوزہ سخت قوانین کے خلاف ملک بھر کے صحافی بھرپور مزاحمت کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے عالمی یوم آزادی صحافت پر آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کی نظامت سیکر ٹری آر آئی یو جے آصف بشیر چودھری نے کی ۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا صحافیوں پر بے جا پابندیوں کے خلاف ہیں ۔ حکومت صحا فیوں کا تحفظ یقینی بنائے ، سنی اتحاد کونسل کی رہنما سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ آزادی اظہار رائے سب کا حق ہے اس پر کسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں ۔سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی نے کہا کہ حکومت نے جو پابندیاں لگائی ہیں ان پابندیوں کے خلاف پی ایف یو جے جدوجہد کرے گی ۔چو دھری شفیق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پارلیمانی کمیشن برائے انسانی حقوق نے کہا کہ پارلیمنٹ آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں