لائسنس نہ بنوانے والوں کیخلاف ایکشن لیا جا ئیگا، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی

 لائسنس نہ بنوانے والوں کیخلاف ایکشن لیا جا ئیگا، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی

اسلام آباد(دنیا نیوز)اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن نے کی۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 1 ہزار 158 انسپکشنز کی گئیں، مضر صحت خوراک کی فروخت اور ناقص کوالٹی پر 35 لاکھ 46 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا، مختلف چھاپوں کے دوران 4 ہزار 944 لٹر سے زائد مضر صحت آئل اور آئٹمز تلف کی گئیں، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سے ملحقہ کاروبار کے لائسنس کی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دوسرے مرحلے میں لائسنس نہ بنوانے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، پہلے مرحلے میں آگاہی کے ذریعے لائسنس کی ضرورت اور افادیت پر زور دیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں