جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا 11 مئی کی کال کی حمایت کا اعلان

 جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا 11  مئی کی کال کی حمایت کا اعلان

مظفرآباد(آئی این پی)جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے 11 مئی عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر وگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان،نائب امیر شیخ عقیل الرحمان و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنید ہے کہ آزاد کشمیر میں ایف سی اورپنجاب پولیس لائی جا رہی ہے جو کہ پراجیکٹس کی حفاظت کیلئے لائی جا رہی ہے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں البتہ اس کا استعمال آزاد کشمیر کے عوام پر کیا گیا تو یہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں