ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے 9سالہ بچہ جاں بحق

  ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے 9سالہ بچہ جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر، سپیشل کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ میں ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ ریحان جاں بحق ہوگیا۔ ریحان کے جاں بحق ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔۔

جس میں دیکھا گیا کہ متوفی ریحان گلی میں سائیکل چلا رہا تھا کہ تیز رفتار پولیس وین نے اسے کچل دیا۔حادثہ کے بعد گلی میں موجود افراد نے ریحان کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے وین ڈرائیور ساجد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے تحویل میں لے لیا جبکہ متوفی کی نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔جاں بحق ہونے والا ریحان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ علاوہ ازیں مزدا ویگن کی چھت پر بیٹھا نیلم آزاد کشمیر کا رہائشی حسین کاظم مال روڈ انڈر پاس کی چھت سے ٹکرا کر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا ، پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ، مزید کارروائی کی جا رہی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں