ڈائنو ویلی کی ہاسپٹلیٹی سکول میں ٹریننگ کیلئے رجسٹریشن شروع

ڈائنو ویلی کی ہاسپٹلیٹی سکول میں ٹریننگ کیلئے رجسٹریشن شروع

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) گلیات، ایوبیہ اور گردونواح کے عوام کیلئے خوشخبری، ڈائنو ویلی ایوبیہ نے ہاسپٹلیٹی سکول میں ٹریننگ دینے کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا، پہلے روز بڑی تعداد میں نوجوان رجسٹریشن کیلئے پہنچے۔۔

تفریحی منصوبے (ڈائنو ویلی) کیلئے بڑے پیمانے پر نوکریاں دینے اور مقامی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، ٹریننگ حاصل کرنیوالے طلبا اور طالبات کو 5ہزار روپیہ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ چھ ماہ کی ٹریننگ کے بعد دلچسپی رکھنے والے افراد کو 6ماہ کی مزید ٹریننگ کیلئے اے کیوب گروپ دوسرے شہروں لاہور، پشاور، اسلام آباد، مری، راولپنڈی بھیجا جائے گا جہاں انہیں 20سے 25ہزار روپے ماہوار دیئے جائیں گے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں