اسلام آباد:گیس کی غیر علانیہ بندش، صارفین سراپا احتجاج

اسلام آباد:گیس کی غیر علانیہ بندش، صارفین سراپا احتجاج

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی دارالحکومت میں موسم گرما شروع ہوتے ہی گیس کی غیر علانیہ بندش، رات 9بجے سے صبح 6بجے تک گیس بند کر کے نہ جانے۔۔

 صارفین کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے۔ ماہانہ ہزاروں روپے بل بھرنے والے صارفین نے محکمہ سوئی گیس کی چیرہ دستیوں سے تنگ آکر احتجا ج کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ سیداں، کھنہ پل، غوری وی آئی پی سمیت وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے جھنگ سیداں، پراٹال، علی پور و اطراف میں رات کے اوقات میں گیس کی بندش کا سلسلہ طویل ہو گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سردیوں میں گیس کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہی تاہم گرمیاں آتے ہی رات کو گیس بند کر دی جاتی ہے، کھنہ پل کے گردونواح، غوری وی آئی پی، پراٹال، جھنگ سیداں میں رات 9بجے بند ہونے والی گیس صبح 6بجے آتی ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس نہ لیا اور معمول کے مطابق گیس کی فراہمی یقینی نہ بنائی تو کھنہ پل ہائی وے اور لہتراڑ روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہوگی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں