چیلنجز سے مقابلہ کیلئے نوجوانوں کا کردار اہم:شیزہ فاطمہ

 چیلنجز سے مقابلہ کیلئے نوجوانوں کا کردار اہم:شیزہ فاطمہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شیزہ فاطمہ نے کہا چیلنجز سے مقابلہ کیلئے نوجوانوںکا کردار اہم ہے، وزیراعظم اور وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام خواتین کی صنفی شمولیت کیلئے پر عزم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساؤتھ ایشین ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کونسل (ایس اے ٹی آر سی) کے پالیسی ریگولیشن اینڈ سروسز سے متعلق تین روزہ پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے اجلاس سے افتتاحی خطاب میں کہا صارفین کے حقوق کے تحفظ اور شعبہ ٹیلی کام کی ترقی کیلئے نئی ٹیکنالوجی کے مؤثر تعارف کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں