صادق آباد، روات میں جھگڑے کے دوران 2افراد قتل

صادق آباد، روات میں جھگڑے کے دوران 2افراد قتل

راولپنڈی (خبرنگار) لڑائی جھگڑوں میں 2افراد قتل، تھانہ صادق آباد پولیس کو وقاص نے بتایا کہ احتشام الحق کی رہائش گاہ پر لڑائی جھگڑا ہو رہا تھا، ہم دوست بھی گئے ۔۔

تو دیکھا بیٹھک کے اندر ولید، شاہ ویز، شاقا، چڈی، سہیل مسلح پستول احتشام اور حسن رضا سے لڑائی کر رہے تھے، انہوں نے سیدھی فائرنگ کی جس سے میرا بھائی حسن رضا جاں بحق ہو گیا۔ روات پولیس کو وسیم نے بتایا کہ عظیم جاوید کے ساتھ محمد آزاد کی د کان پر سودا سلف لینے گئے، محمد آزاد کی د کان پر اس کا بیٹا عبداللہ بھی موجود تھا، دوران خریداری عظیم اور محمد آزاد کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، بعدازاں جوں ہی بسالی روڈ پر پہنچے تو یاسر، محمد آزاد اور عبداللہ آگئے، عبداللہ نے ڈنڈے کا وار کیا جو بھائی کو بائیں کان کے قریب لگا، یاسر نے ڈنڈے کا وار کیا جو عظیم بھائی کو لگا اور وہ شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہو گیا، مقدمات درج کر لئے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں