پولیس پارٹی پر فائرنگ، ڈاکوؤں کا ایک سا تھی ہلاک دوسرا گرفتار

 پولیس پارٹی پر فائرنگ، ڈاکوؤں کا ایک سا تھی ہلاک دوسرا گرفتار

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) گوجرخان کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،ملزمان کی فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ڈکیت زخمی ہو گیا جو بعد ازاں ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہو گیا ۔۔۔

 ایک ڈکیت کو مو قع سے گرفتارکر لیا گیا جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ ملزمان سے دوران ڈکیتی شہری سے چھینی گئی رقم چھ لاکھ روپے ، آئی فون، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا ۔ گوجرخان پولیس کو 15 پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا توملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں