آ ئی جی کی کھلی کچہری ،ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ہمک ، کورال کو شوکاز

 آ ئی جی کی کھلی کچہری ،ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ہمک ، کورال کو شوکاز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جا ری کئے ۔

آ ئی جی نے شہریوں کی دادرسی نہ کرنے اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او ہمک اور کورال کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ بھجوا ئی جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں