عید پر صفائی انتظامات یقینی بنا ئینگے، چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی

عید پر صفائی انتظامات یقینی بنا ئینگے، چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو آلائشیں ڈالنے کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز کی فراہمی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے گزشتہ روز ایران روڈ پر آگاہی کیمپ لگایا۔

کیمپ میں چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق نے شہریوں میں بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز اور پمفلٹس تقسیم کئے، اس موقع پر انہوں نے کہا عید الاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، اس سال بھی راولپنڈی صفائی کے حوالے سے صوبے میں پہلے نمبر پر ہوگا، شہری آلائشوں کو ٹھکانے لگانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ فراہم کئے گئے تھیلوں میں آلائشیںڈال کر گھروں کے باہر رکھ دیں، جہاں سے ہمارا عملہ اٹھا کر لے جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں