مالا کنڈ میں صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئینگے، صوبائی وزرا

مالا کنڈ میں صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئینگے، صوبائی وزرا

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد اور وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلع مالاکنڈ میں صحت کی جدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔۔۔

 موجودہ حکومت کی اولین کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کو بہتر اور تمام تر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزضلع مالاکنڈ میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد نے کہا ضلع مالاکنڈ میں ہسپتالوں ، رورل ہیلتھ سینٹر ز اور بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے اور ان میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں