راولپنڈی سمیت پنجاب کے 6700 اساتذہ کی ترقی کا فیصلہ

راولپنڈی سمیت پنجاب کے 6700 اساتذہ کی ترقی کا فیصلہ

راولپنڈی (خاورنوازراجہ)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے اساتذہ کی گریڈوائز ترقیوں کے احکامات جاری کردیئے ،6700سے زائد مردوخواتین اساتذہ ترقیوں سے مستفید ہوں گے ۔۔۔

 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو سنیارٹی لسٹوں کے مطابق ترقیوں کے کیسز جمع کرانے کی ہدایات بھی دے دی گئی ہیں ، صوبہ بھر میں گریڈ 19سے 20میں مجموعی طورپر 775 مردوخواتین اساتذہ کو ترقی دی جائے گی ان میں532 مرد اور 223خواتین شامل ہیں ، گریڈ18سے 19میں مجموعی طورپر 1355کو ترقیاں دی جائیں گی ان میں 816مرد اور 539خواتین شامل ہیں ، گریڈ17سے 18میں مجموعی طورپر 2578کو ترقیاں دی جائیں گی ان میں 1500مرد اور 1078خواتین شامل ہیں جبکہ 2000 سے زائد ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دی جائے گی۔۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں