صفا ئی آ پریشن، سینی ٹیشن عملہ کی چھٹیاںمنسوخ، 2500 ڈیوٹی دینگے

 صفا ئی آ پریشن، سینی ٹیشن عملہ کی چھٹیاںمنسوخ، 2500 ڈیوٹی دینگے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے نے عید الاضحی پر صفائی کو یقینی بنانے کے لئے شہر کو پانچ زونز میں تقسیم کر دیا ۔۔۔

 2500 سے زائد عملہ خصوصی صفائی آپریشن میں حصہ لے گا، 200 سے زائد گاڑیاں استعمال میں لائی جائیں گی، قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشوں کو تلف کرنے کے لئے 56 مختلف مقامات پر 103سے زائد گڑھے کھودے گئے ہیں۔ ا س حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔ اسلام آباد سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ، سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سینی ٹیشن کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔شہری صفائی کے حوالے سے سینی ٹیشن ہیلپ لائن نمبر 1334 یا 9213908 اور ٹیلی فون 9203216، 9211555 9223171, پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں