سیلاب، گرمی کی لہر سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کی جا ئیں ،رومینہ خورشید

  سیلاب، گرمی کی لہر سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کی جا ئیں ،رومینہ خورشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے گلوبل وارمنگ اور۔۔۔

 گرمی کی لہر پر ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں پر زور دیا کہ وہ مون سون کیوجہ سے سیلاب کے خطرات، اشیا ئے ضروریہ کے ذخائر اور گرمی کی لہر سے نمٹنے کی تیاریوں کو یقینی بنائیں، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے خطرات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایکشن پلان پر تمام متعلقہ ادارے بروقت عملدرآمد کریں ،میڈیکل ریلیف کیمپوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز، مڈوائف کو شامل کیا جا ئے ،وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر کو تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے اپنے ہنگامی ایکشن پلان اور اشیا ئے ضروریہ کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں