قربانی کے جانوروں کو کھلا نا،پلانا،سیرکرانا اچھا لگتا ہے ،بچے

 قربانی کے جانوروں کو کھلا نا،پلانا،سیرکرانا اچھا لگتا ہے ،بچے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹروں کے رہائشی بچوں نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کو کھلانا، پلانا اور انہیں سیر کرانا اچھا لگتا ہے ، ہم جانوروں کو نہلاتے ہیں، کھلاتے ہیں۔۔

 انہیں سجاتے ہیں، خوبصورتی کا مقابلہ کراتے ہیں ، مگر یہ جانور چند روز کے مہمان ہوتے ہیں ان کی قربانی سے دل اداس بھی ہو جاتا ہے ۔ دنیا سروے میں سیکٹر جی سیون کے رہا ئشی بچوں حمزہ، علی عثمان، فرقان، لائبہ، ہما، تنویر و دیگر کا کہنا تھا کہ شام کے وقت قربانی کے جانو روں کو گرین بیلٹس، پارکوں میں لے جاتے ہیں انہیں خوب کھلاتے پلاتے ہیں ۔ فرقان کا کہنا تھا کہ ان کے والد بکرا منڈی سے بکرا اسی ہزار کا خرید کر لائے ہیں ، ہم نے اسے پہلے نہلایا ہے پھر اس کی سجاوٹ کا اہتمام کیا ہے ، لائبہ اور ہما نے کہا کہ انہیں اپنے بکرے سے بہت محبت ہے مگر دیگر بکروں اور بیلوں سے ڈر لگتا ہے ۔ بچوں کا کہنا تھا کہ عید کے روز جانوروں کی قربانی ہوتی ہے تو ہم اداس ہو جاتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں