خاتون نے بیٹی کی پیدائش پرطلاق کے ڈرسے نومولودکواغواکرادیا

خاتون نے بیٹی کی پیدائش پرطلاق  کے ڈرسے نومولودکواغواکرادیا

اسلام آ باد (دنیا نیوز)اسلام آباد میں خاتون نے بیٹی کی پیدائش پر شوہر سے طلاق کے ڈر سے نومولود بچی کو اغوا کروادیا۔۔

 پولیس نے بچی کو بازیاب کرکے ملزمان محمد یار، زاہدہ بی بی، آسیہ بی بی اور محمد یاسر کوگرفتارکرلیا،پولیس نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ، تفتیش کے مطابق ملزمہ زاہدہ بی بی نے اپنے شوہر سے خلع کے ڈر سے بچی کے اغوا کا پلان بنایا۔ملزمہ نے دائی آسیہ بی بی کو اغوا سے پہلے کچھ رقم ایڈوانس دی،ملزمہ کے خاوند نے جرم چھپانے کیلئے ایک جھوٹی درخواست بھی تھانہ میں دی جس میں اس نے بچی کا والد ہونے کا دعویٰ کیا،چاروں ملزموں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اقرار کر لیا ۔

 

مغوی نومولود بچی جنت بی بی کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ 

طلاق کاڈر

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں