مری میں صفائی آپریشن مکمل کرلیا گیا

مری میں صفائی آپریشن مکمل کرلیا گیا

مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی خصوصی ہدایات پر ملکہ کوہسار میں عیدلاضحی صفائی آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پر صفائی کے حوالے سے عوام میں آگاہی کیلئے کیمپ لگایا گیا اور آلائشوں کیلئے بڑے بیگ بھی تقسیم کئے گئے۔ شہر بھر کی مساجد، شاہراہوں، گلی محلوں اور بازاروں کی صفائی کر دی گئی جبکہ شاہراہوں پر چونا بھی پھینکا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں