موٹرسائیکل چور گروہ نے چھاپہ پر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

موٹرسائیکل چور گروہ نے چھاپہ پر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

راولپنڈی (خبرنگار) موٹرسائیکل چور گروہ نے سی آئی اے کے دو اہلکاروں کوڈیرے پر یرغمال بنا لیا، بدترین تشدد کیا اور ویڈیو بھی بنالی۔

تھانہ واہ کینٹ پولیس کو ہیڈ کانسٹیبل فیصل عزیز آرگنائزڈ کرائم یونٹ سی آئی اے ٹیکسلا سرکل نے بتایا کہ اطلاع ملی کہ موٹرسائیکل چور عاصم علی نے ایک موٹرسائیکل چوری کر کے فروخت کر دیا جبکہ ایک اور موٹرسائیکل کھول کر فروخت کرنے کیلئے رکھا ہوا ہے جس پر میں کانسٹیبل خانزداہ کے ساتھ موقع پر پہنچا اور اپنا تعارف کرایا، عاصم علی اور اسکے ساتھ موجود دو لڑکوں نے شور شرابا شروع کر دیا اور 3مزید لڑکے تیمور، فیضان اور افضال مسلح پستول آگئے اور مارپیٹ شروع کر دی، بعدازاں وہ مجھے اور خانزادہ کو ایک ڈیرہ پر لے گئے اور ایک کمرے میں بند کر دیا جہاں افضال نے مجھے پستول کے بٹ مجھے مار کر میرا سر زخمی کر دیا جبکہ تیمور اور خرم نے مجھے ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا اور پھر موبائل سے خرم نے ویڈیو بنائی، شور کرنے پر اہل علاقہ نے ہماری جان چھڑائی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں