مری:کارکھائی میں جاگری،2افرادجاں بحق،3زخمی

مری:کارکھائی میں جاگری،2افرادجاں بحق،3زخمی

مری (نمائندہ دنیا) مری کے نواحی علاقہ گھوڑا گلی لنک روڈ دنا کے مقام پر کار کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ۔۔

ریسکیو 1122اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور اسحاق اور 32سالہ عامر شامل ہیں جبکہ سحرش عامر، اس کا 5سالہ بیٹا احسان عامر اور 2سالہ بیٹی حریم شدید زخمی ہوئے، متاثرہ فیملی راولپنڈی کی رہائشی تھی اور شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں