ڈی سی اوور چارجنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں، کمشنر راولپنڈی

ڈی سی اوور چارجنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ عید قربان کے بعد ابھی تک مسافروں کی کا آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔۔

 اس لئے ڈپٹی کمشنرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوران سفر کہیں پر بھی ان سے کرا یہ کی مد میں اوور چارجنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے ٹرانسپورٹرز جو اوور چارجنگ میں ملوث ہیں ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور اضافی رقم مسافروں کو فوری واپس کروائی جائے۔ دریں اثنا ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ اس بار مون سون میں 30فیصد زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس سلسلے میں برساتی نالوں اور نالہ لئی کی صفائی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور نالہ لئی میں کچرا پھینکنے سے روکنے کیلئے نافذ کی گئی دفعہ 144پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔ واسا بروقت انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے راولپنڈی کے 11نالے جو نالہ لئی میں گرتے ہیں انکی صفائی کا عمل جلد مکمل کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں