چیئر مین سی ڈی اے سے چینی وفد کی ملاقات، سولر منصوبہ میں دلچسپی

چیئر مین سی ڈی اے سے چینی وفد کی ملاقات، سولر منصوبہ میں دلچسپی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے چائنیز وفد نے ملا قات کی، وفد اسلام آباد میں تھیم پارک بنانے کا خواہاں ہے۔

وفد نے سی ڈی اے دفتر کی عمارت اور سٹریٹ لائٹس کی سولر پر منتقلی کے منصوبے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد علی رندھاوا نے کہا سی ڈی اے اسلام آباد میں عالمی انویسٹرز بالخصوص چین جیسے برادر ممالک کے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے، تھیم پارک منصوبہ مالی طور پر قا بل عمل ہونا نہایت ضروری ہے، چین کا اقدام سراہتے ہیں کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہا سی ڈی اے دفاتر کی سولر پر منتقلی کیلئے ڈیٹا چائنیز وفد کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، منصوبے کیلئے منسٹری آف انرجی سے پروفیشنل ایڈوائس لی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں