گنجمنڈی،نیوٹاؤن میں ڈکیتیاں، شہری 3لاکھ روپے سے محروم

گنجمنڈی،نیوٹاؤن میں ڈکیتیاں، شہری 3لاکھ روپے سے محروم

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے 25 موٹرسائیکل، لاکھوں روپے، طلائی زیورات چوری جبکہ موبائل فونز، رقم چھین لی گئی۔

تھانہ گنجمنڈی کے علاقہ میں سہیل اور احمد علی سے اسلحہ کی نوک پر 60ہزار روپے، 4موبائل فون چھین لیے گئے۔ نیوٹاؤن میں ابراہیم کی دکان میں دو ڈا کو زبردستی گھس آئے اور اسلحہ کی نوک پر 2لاکھ 50ہزار روپے، 2موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ صادق آباد پولیس کو طاہر جلال نے بتایا کہ گھر سے عاصم، ولید، ناہید عاصم اور مون عارف نے 55لاکھ روپے، 16700پاؤنڈ، 42لاکھ کا سونا چوری کر لیا، تھانہ دھمیال پولیس کو خواجہ سرا اعجاز نے بتایا کہ گھر سے سوا 3تولے سونا اور ساڑھے 9لاکھ روپے چوری ہو گئے۔ غلام قمر کے ڈیرے سے 3گائیں، 2بچھڑے اور 4بھینسیں چوری کر لی گئیں، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں