حضرت امام حسینؓ کی زندگی اسوہ حسنہ:اپسما قائدین

حضرت امام حسینؓ کی زندگی اسوہ حسنہ:اپسما قائدین

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان، نائب صدر فواد حنیف، ڈویژنل صدر قاضی نور الحسن۔۔۔

 صدر خواتین ونگ سکینہ تاج، صدر ضلع راولپنڈی ابرار احمد نے کہا حضرت امام حسینؓ کی زندگی ہر دور میں اہل حق کیلئے اسوہ حسنہ ہے۔ حسینیت ایک فکر اور ایک نظام کا نام ہے، آج ہمیں دوبارہ حسینی کردار کو زندہ کرنا ہے۔ یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا حضرت امام حسینؓ کا مقصد حصول اقتدار نہیں بلکہ دین کی اقدار کو بلند کرنا تھا اور آپ نے ہر آزمائش سے گزرتے ہوئے دین مصطفوی کی سربلندی کیلئے اپنی جان کی بھی قربانی دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں