ایس پیز کا مختلف علاقوں میں جلوس حفاظتی انتظامات کا جائزہ

 ایس پیز کا مختلف علاقوں میں جلوس حفاظتی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (خبرنگار) ایس پی صدر نبیل کھوکھر اور ایس پی راول فیصل سلیم کا مختلف علاقوں میں جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔۔۔

 ایس پی صدر نے چونترہ اور صدر بیرونی جبکہ ایس پی راول نے وارث خان اور تھانہ سٹی کے علاقوں میں 9محرم الحرام کے جلوسوں پر پوائنٹ وائز سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا افسران الرٹ رہ کر ڈیوٹی یقینی بنائیں، سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک کریں اور انہیں ڈیوٹی کے متعلق بریف کریں، محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کویقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں