محرم امن و امان:راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ

محرم امن و امان:راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ

راولپنڈی(خبرنگار)محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے شہر میں فلیگ مارچ کیا، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سکیورٹی نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔

فلیگ مارچ میں سینئر افسران سمیت ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ کا مقصد عاشورہ کے موقع پر امن و امان کیلئے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے، فلیگ مارچ راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغرکا کہنا تھا سینئر افسران عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لے کر سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں، نفری کو قبل ازقت بریفنگ دی جارہی ہے۔ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں