بی آئی ایس پی خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے کوشاں، روبینہ خالد

بی آئی ایس پی خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے کوشاں، روبینہ خالد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین اور ان کے خاندانوں کے افراد کیلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہنر مندانہ تربیتی پروگرام متعارف کرایا جانا چاہئے، بی آئی ایس پی خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی وسماجی ترقی کی ڈائریکٹر صوفیہ شکیل کی سربراہی میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مستحق خاندانوں کی غربت کو دور کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ فعال شہری کی حیثیت سے قومی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں اے ڈی بی کی جانب سے شن لونگ کو، مشن لیڈر/پرنسپل سوشل پروٹیکشن سپیشلسٹ اور عمر بن ضیا، سینئر سوشل پروٹیکشن آفیسر بھی موجود تھے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا مستحقین کو بیرون ممالک مانگ والے کورسز کرائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں